top of page
Search

خوشیاں بانٹیں خوش رہیں

  • Writer: Muhammad Faiz ul Mukhtar
    Muhammad Faiz ul Mukhtar
  • Aug 20, 2021
  • 3 min read



خوشی ایک ایسا لفظ ہے جس کو زبان سے ادا کرنے کے بعد ایک خوشگوار احساس جنم لیتا ہے۔ آنکھوں میں چمک اور دل میں رمق پیدا کرنے والا یہ لفظ ہماری زندگیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

میرے تحریک لبیک بہن بھائیوں کے لئے

👇👇👇👇

جب ہر طرف نفرتیں، کدورتیں، چپقلشیں اور عداوتیں پنپ رہی ہوں تو ایسے میں محبتوں کو فروغ دینا اور پروان چڑھانا بے شک مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں ہے۔ بہ حیثیت خاتون خانہ ہم اپنے عزیز و اقارب، احباب و ہم سایوں میں اس خوشی کو بانٹنے کی پہل کریں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہماری زندگیوں میں خوشیوں کا بول بالا نہ ہو۔

کبھی کسی کا احساس کرنے سے، کبھی کسی کے غم کا مداوا کرنے سے، کسی کی خاموش مدد کرنے سے، کسی کی کام یابی پر اس کی حوصلہ افزائی کرکے، کسی کے فعل پر اسے ستائشی کلمات سے نواز کر، چھوٹے چھوٹے تحائف اور سوغاتوں کے تبادلوں سے ہم بہت ساری خوشیاں ہر طرف بکھیر سکتے ہیں۔ کئی دلوں کو موہ سکتے ہیں، کئی نفرتوں کو محبتوں کے پیراہن میں ڈھال سکتے ہیں۔

لمحے بھر کی بدگمانیاں سال ہا سال کی ناراضگیوں کا سبب بن جاتی ہیں۔ زندگیاں تمام ہوجاتی ہیں، مگر یہ رنجشیں ہماری نسلوں کو نگل لیتی ہیں۔

ایک مفکر کا کہنا ہے:’’ہمیں تو محبت کے لیے بھی یہ زندگی کم لگی، لوگ نہ جانے نفرتوں کے لیے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں۔‘‘

اب یہ ہم پر ہی پر منحصر ہے کہ ہم کس طرح اپنے روٹھے ہوئے عزیزوں کو منائیں، خود سے خفا اپنے پیاروں کو کیسے اپنی زندگی میں واپس لائیں، ان کی بدگمانیوں اور ناراضگیوں کو ختم کرکے انہیں محبتوں کے تحفے پیش کریں، ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑکر اور اپنے ظرف کو بلند کرکے، خالق کو بھی منالیں اور مخلوق میں بھی خوشیاں بانٹیں۔

ہم ایک تحریک تحریک لبیک پاکستان میں جوڑے ہوئے ہیں ہمارا مقصد اور مشن ایک ہی ہے ناموس رسالت پر پہرا دینا جو ہمیں ہمارے بابا جی امیرالمجاہدین حافظ خادم حسین رضوی نے بتایا ہے اسی لیئے

آج ہی اپنے ان تمام پیاروں کو منالیجیے جو آپ کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، یہ بھائی بہن، یہ دوست قدرت کا تحفہ ہیں، اگر یہ آپ سے یا آپ ان سے کسی بات پر ناراض ہیں، خفا ہیں تو لپک کر ان کو منائیں ، ان سے مصافحہ کرکے اپنے دلوں کو ملالیجیے ، دلوں کے میل اور کینہ و کدورت کو خوشی کے دو بول بول کر صاف کرلیجیے۔

اگر ہم سائنسی اعتبار سے بھی دیکھیں تو یہ نفرت اور رنجشیں انسان کے اعضا اور جسم پر بہت گہرے اور مضر اثرات چھوڑتی ہیں۔ انسان غصے اور حسد کی آگ میں جل جل کر پے در پے بیماریوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔ ایک دوسرے سے بدلے اور انتقام لینے کا مادہ ان کے خون میں ایک زہریلی گیس پیدا کردیتا ہے جو ہر وقت ان کا فشار خون بلند کیے رکھتی ہے۔

اس کے برعکس خوشی اور طمانیت کا احساس قلب انسانی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ ہنستا مسکراتا اور خوش باش انسان لمبی زندگی پاتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی عمدہ قوت مدافعت بھی رکھتا ہے۔ تو پھر دیر کس بات کی؟ آپ ہی پہل کردیجیے ! خوش رہیے خوشیاں بانٹیے۔ اس راہ نما اصول کو اپناکر آپ بعد از حیات بھی امر ہوسکتی ہیں۔ بس آپ کو پہلا قدم اٹھانا ہے۔

آپس میں نا لڑیں ہمارے خلاف اور بہت سی دنیا ہے جو ہمیں دن با دن کمزور کرنا چاہتی ہے 🙏🙏🙏

اگر میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس بھائی بہن سے معافی مانگتا ہوں اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے اپنے دلوں کو صاف کریں

رضوی مشن میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں

📝✒️🖋️ محمد فیض المختار نوری

@F_i_Z_IYI 🔷🔷



 
 
 

Recent Posts

See All

コメント


Post: Blog2_Post

03095089292

  • Facebook
  • Twitter
  • LinkedIn

©2021 by Muhammad Faiz Ul Mukhtar Noori. Proudly created with Wix.com

bottom of page