top of page
Search

کربلا سلام یا حسین

  • Writer: Muhammad Faiz ul Mukhtar
    Muhammad Faiz ul Mukhtar
  • Aug 17, 2021
  • 2 min read

کربلا

جس شخص نے کربلا سے حق کا ساتھ دینا نہیں سیکھا ظالم و جابر اور بدکار کی نفی نہیں سیکھی اور صرف رونا سیکھا وہ سب سے بڑا کربلا کے مقصد کا دشمن ہے

خاندان نبوت کیوں قربان ہوا

چھے ماہ کے بچے کی قربانی کیوں دی

نبی کی اولاد کو پیاسا کیوں رہنا پڑہا

اسلام کی شہزادیوں نے چادریں کیوں قربان کی

علی اصغر سے غازی عباس تک کی قربانی کی کیا وجہ تھی

مولا حسین نے ہر قربانی پر اللہ سے قبولیت کی دعا کیوں مانگی نجات کیوں نہیں مانگی

کوئی اقتدار کی جنگ 6 مہینے کے بچوں اور عورتوں کے ساتھ لڑنے جاتا ہے ؟

یہ اقتدار نہیں حبدار کی جنگ تھی

رولانا نہیں سمجھانا مقصد تھا

طاقت کے سامنے غیرت اور مقصد کی فضیلت کی جنگ تھی

سجدے کہ اہمیت بتائی گئی

ایک کربلا ہزاروں سبق دے گئی

بتایا گیا کہ تمہارا خاندان خاندان نبوت سے قیمتی نہیں

تمہاری چادریں مولا حسین کے گھر کی چادروں سے پاکیزہ نہیں

تمہارے بچے علی اصغر سے پیارے نہیں

تمہارے دوست غازی عباس سے وفادار نہیں


پھر بھی اگر تم یزیدیت کی بیت میں رہے کر میرا حسین کہتے ہو تو لعنت ہے تم پر

تم زانی بدکار و ظالم نظام کے تابع رہے کر اگر مولا حسین کا نام لیتے ہو تو تم حسینی نہیں

تم مرنے سے ڈرتے ہو تو تم حسینی نہیں

اگر تم نماز نہیں پڑھتے تو تم حسینی نہیں

مولا حسین اور یزید کی جنگ تا قیامت رہے گی اب ہمارے نصیب کی بات ہے ہم سر کٹانے کی جستجو لے کے حسینی بنتے ہیں یا ظالم بن کر یزیدیت کے پیروکار بنتے ہیں یا قوفی کردار ادا کر رہے ہیں !

خون حسین کی قسم

لاکھوں یزید ہیں یہاں

کلمہ حق اٹھا کر دیکھ

بے شک رونا چاہئے کربلا کی قربانی اور اس خاندان کے رتبے کو یاد کر کے

لیکن رونے کی حیثیت تب ہے جب ہم کربلا سے حاصل سبق کو سمجھ سکیں

آج اگر ہم ان لوگوں کے اقتدار کے تابع رہے کر ان کی تعریف کرتے ہیں جن کے ایوانوں کے دروازے طوافیں اپنے قدموں کی ٹھوکر سے کھولتی ہیں اور پھر ہم کہتے ہیں ہم حسینی ہیں

اپنا سودا بیچ کر بازار سونا کر گئے

کون سی بستی بسائی تاجران اہل بیت

Muhammad Faiz Ul Mukhtar Noori @F_i_Z_IYI


 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

03095089292

  • Facebook
  • Twitter
  • LinkedIn

©2021 by Muhammad Faiz Ul Mukhtar Noori. Proudly created with Wix.com

bottom of page